وزیراعظم نریندر مودی، امریکی صدر اوباما کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کے لیے جب وائٹ ہاؤس پہنچے تو ہزاروں کی تعداد میں سکھوں اور کشمیریوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر نریندرا مودی کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔
اس موقع پر نریندرا مودی کے حامی بھی وہاں پہنچے، جس
کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔
بعد میں پولیس نے مداخلت کرکے دونوں اطراف کے مظاہرین کو مختلف مقامات پر دھکیل دیا۔
صدر اوباما اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں امریکی نائب صدر اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی شریک تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے، تباہ کن ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے پر اتفاق کیا۔